شاہ رخ خان اور نینتھارا کی ’جوان‘ کے سیٹ سے ویڈیو وائرل

7 months ago 75

بالی ووڈ کی معروف اداکار شاہ رخ خان اور ساتھ انڈین اداکارہ نینتھارا کی فلم ’جوان‘ کے سیٹ سے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کے سیٹ سے ان کی اداکارہ نینتھارا کے ساتھ سیٹ سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کشتی میں شاہ رخ اور نینتھارا موجود ہیں اور گانے کی شوٹنگ چل رہی ہے۔

شائقین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ ’جوان‘ کے اس سین کی شوٹنگ بھارت کے باندرہ ورلی سی لنک پر ہورہی تھی۔

واضح رہے کہ فلم ’پٹھان‘ کی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ دو جون 2023 کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

شاہ رخ خان نے حال ہی میں ’جوان‘ کی کہانی کو منفرد قرار دیا تھا اور فلم کا کریڈٹ ہدایت کار ایٹلی کمار کو دیا جو ایکشن فلمیں بنانے کے حوالے سے مشہور ہیں۔

یاد رہے کہ فلم میں شاہ رخ خان اور نینتھارا کے علاوہ وجے سیتھوپتی، دپیکا پڈوکون، سنجے دت، پریامانی، سنیل گروور، سانیا ملہوترا، یوگی بابو، پارتھ سدھ پورہ بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

’جوان‘ کو شاہ رخ خان نے ہی پروڈیوس کیا ہے جس کی موسیقی انیرودھ روی چندر نے ترتیب دی ہے۔

Comments

ویب ڈیسک