سینیٹرفیصل واوڈا کی والدہ انتقال کرگئیں

2 weeks ago 28

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ انتقال کرگئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے بتایا کہ میری والدہ آج اپنے خالق حقیقی سے جاملیں، طبیعت ناسازی کے باعث والدہ کچھ دنوں سے کومہ میں تھیں۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے بتایا کہ والدہ کی نمازہ جنازہ کل بعد نماز ظہر ڈی ایچ اے فیز سیون کی  جامع مسجد عائشہ میں ادا کی جائے گی، اے آر وائی فیملی کی جانب سے سینیٹر فیصل واوڈا کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔

میری والدہ آج اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں ہیں۔
’اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ‘

وہ کچھ دنوں سے کومہ میں تھیں

اُن کی نمازِ جنازہ کل جمعرات مورخہ 9 ستمبر بعد نمازِ ظہر 1بجے عائشہ مسجد خیابانِ DHA فیز 7 میں ادا کی جائے گی۔
ایصالِ ثواب کی دعا کا طلبگار

— Senator Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) September 8, 2021

سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سینیٹر فیصل کی والدہ کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا ہے اور ان کی والدہ کے بلند درجات کی دعا کی ہے۔

Ameen! Thank you! https://t.co/S4UjXXJy9q

— Senator Faisal Vawda (@FaisalVawdaPTI) September 8, 2021

Comments

Read Entire Article