سینیر نامور صحافی کا بیٹا اہلیہ کے قتل کے الزام میں گرفتار

2 weeks ago 24

اسلام آباد پولیس نے سینیر صحافی ایاز میر کے بیٹے کو اہلیہ کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

واقعہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں جمعرات 22 ستمبر کی رات کو پیش آیا۔ پولیس حکام کے مطابق ایاز میر کے بیٹے شاہ نواز کو قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے، جب کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ ملزم کے گھر سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

شاہنواز نے اہلیہ کو مبینہ طور پر جم میں استعمال ہونے والے ڈمبل سر پر مار کر قتل کیا۔

پولیس کے سینیر افسران اور فرانزک ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی تفتیش جاری ہے، حقائق سامنے لائے جائیں گے، تاہم ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

ذرائع کے مطابق میاں بیوی میں گزشتہ رات جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد شوہر نے غصے میں آکر اہلیہ کو قتل کیا۔ مقتولہ سارہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کی گئی ہے۔

Read Entire Article