سویابین کی نئی اقسام کی تیاری میں اہم پیش رفت

2 weeks ago 55

اسلام آباد : پاکستان نے ایک اور کامیابی حاصل ہوگئی، اٹامک انرجی کمیشن نے پنجاب ایگرىکلچربورڈ کے تعاون سے سویابین کی 2 نئی اقسام تیار کی ہیں جو ربیع، خریف میں کاشت کی جاسکیں گی۔

پاکستان ایٹمى توانائی کمیشن نے سویابین کی نئى اقسام کی تیاری میں کامیابی حاصل کرلی ہے، اس حوالے سے ترجمان اٹامک انرجی کمیشن نے کا کہنا ہے کہ مجوزہ اقسام بیماریوں کے خلاف بہتر قوت مدافعت بھی رکھتی ہیں۔

شاہد ریاض خان نے بتایا کہ چیئرمین، سی ای پنجاب ایگریکلچربورڈ نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور ان اداروں میں مجوزہ اقسام کے فلیڈ ٹرائل کا مشاہدہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایٹمى توانائی کمیشن نے 2015 میں پنجاب ایگرىکلچربورڈ کے تعاون سے سویابین پر تحقیق شروع کی تھی، اور اب بہتر پیداوار کےلیے گنا، سویابین، پھر مکئی سویابین کے زرعی نظام میں کاشت کیا جاسکتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان ضروریات پوری کرنے کےلیے ایک ارب ڈالر کی سویابین امپورٹ کرتا ہے، سویابین کی ان اقسام کی کاشت کے بعد زرمبادلہ کی خاطر خواہ بچت ہوگی۔

Comments

Read Entire Article