سونے کی نئی قیمت میں ایک بار پھر تاریخ رقم کردی

3 days ago 8

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 13 ڈالر کی کمی جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 1300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 13 ڈالر کی کمی ہوئی، اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1925 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1300 روپے اور 1115 روپے کا اضافہ ہوا، اور سونے کی نئی قیمت نے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 90 ہزار 600 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 63 ہزار 409 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام بغیر قیمت بغیر کسی ردو بدل کے بالترتیب 2100 روپے اور 1800 روپے 41 پیسے پر مستحکم رہی۔

Read Entire Article