سفاک ماں نے کمسن بچی کو عمارت سے نیچے پھینک دیا

6 days ago 12

بھارت میں سفاک ماں چار سالہ بچی کو چار منزلہ عمارت سے نیچے پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں سفاک ماں نے اپنی چار سالہ بچی کو عمارت سے نیچے پھینک کر اس کی جان لے لی اور خود بھی خودکشی کی کوشش کرنے لگی جسے لوگوں نے بچالیا۔

افسوسناک واقعے کی ویڈیو قریب لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں اپنی بچی گود میں لیے کھڑی ہے اور اچانک ہی اسے نیچے پھینک دیتی اور خود بھی عمارت سے چھلانگ لگانے کی کوشش کرتی ہے لیکن وہاں آکر لوگ اسے بچالیتے ہیں۔

A woman was arrested in #Bengaluru for killing her four-year-old mentally challenged daughter by throwing her from the fourth floor of a building, police said. pic.twitter.com/S96GaVblxx

— IANS (@ians_india) August 5, 2022

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی بچی گونگی اور بہری تھی جس کی شناخت دھروتی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ کی شناخت سشما کے نام سے ہوئی جو پیشے سے ڈینٹسٹ ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون اس بات پر افسردہ تھی کہ اس کی بیٹی ذہنی طور پر معذور ہے اسی لیے اس نے بچی کی جان لے لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سشما کو شوہر کرن کی جانب سے شکایت درج کروانے کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

Read Entire Article