حماد اظہر کا ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کا دعویٰ

1 week ago 18

اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کا دعویٰ کردیا اور کہا 1500میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگئی اور آج مزید بجلی سسٹم میں شامل کی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے متعلق ایک چارٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 12 گھنٹے کے دوران غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم ہوچکی ہے ، 48 گھنٹے کے دوران 1500میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگئی، آج مزید بجلی سسٹم میں شامل کی جائےگی، لوڈشیڈنگ صرف بجلی چوری،عدم ادائیگی والے علاقوں میں ہے، مقامی سطح پرآئی تکنیکی خرابیوں کو فوری حل کرنے کاعمل بھی جاری ہے۔

صفرلوڈشیڈنگ کیساتھ گزشتہ 12گھنٹوں کی تفصیل نیچے درج ہے۔گزشتہ 48گھنٹوں میں 1500MWبجلی نظام میں شامل کی گئی جبکہ آج مزیدبھی کی جائیگی۔
زیادہ بجلی چوری والےعلاقوں میں واجبات کی عدم ادائیگی کی بناء پر یا کہیں ترسیلی نظام/انفراسٹرکچرمیں خرابی کےباعث اب بھی بجلی کی بندش کاسامناہوسکتاہے pic.twitter.com/fsqk5hgiCP

— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) June 11, 2021

گذشتہ روز تربیلا ڈیم میں سلٹ آنے سے بجلی کی پیداوار بند ہونے کے بعد ملک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا تھا ، تربیلا سے 3 ہزار میگا واٹ پیداوار میں کمی کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق مجموعی شارٹ فال 6 ہزار میگا واٹ سے زائد ہوگیا ، جس کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے۔ تربیلا سے پیداوار آنے میں 2 دن کا وقت لگے گا۔

Comments

Read Entire Article