تحریک انصاف کے مزید 43 رہنما ڈی نوٹیفائی کردیئے گئے

3 days ago 10

تحریک انصاف کے مزید تینتالیس رہنما قومی اسمبلی کے رکن نہیں رہے۔ الیکشن کمیشن نے باقاعدہ ڈی نوٹیفائی کردیا۔

ا‏سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے 43 ارکان کے استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے، جس پر الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے، اور ڈی نوٹیفائی کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے 43 ڈی نوٹیفائی نہ ہونے والے ارکان کو قومی اسمبلی میں واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا اور الیکشن کمیشن سے ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کی استدعا کی تھی۔

Read Entire Article