پاکستان تحریک انصاف (PTI)نے آج ہونے والی ریلی (Rally)کل تک کیلئے موخرکردی.
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ان کی ابھی عمران خان کے ساتھ بات ہوئی ہے، پی ٹی آئی نے ریلی ملتوی کردی ہے۔
حماداظہرکا کہنا تھا کہ ریلی کل یا بعد میں بھی ہوسکتی ہے، ہم پرامن انتخابات اورپرامن انتقال اقتدارچاہتے ہیں۔