بھارتی اداکارہ شہناز گل کاپاکستانی گانے ‘پسوڑی’ پر رقص

3 days ago 10


کوک اسٹوڈیو سیزن 14کے مقبول ترین گانے ‘پسوڑی ‘ کے چرچے سرحد پار سے لے کریورپ تک ہیں، غیرملکی سمیت بھارتی بھی اس گانے کے دیوانے ہوئے ۔

کوک سٹوڈیو سیزن 14 کا گانا ‘پسوڑی‘ رواں سیزن کے مقبول ترین گانوں میں سرفہرست تھا۔ اسپاٹی فائی کے گلوبل وائرل 50 گانوں میں پاکستانی گلوکار علی سیھٹی اور شے گل کا گایا ہوا گانا تیسرے نمبر پر ہے۔

جرمن گلوکارہ ایما ہیسٹرز نے بھی اس گانے کو گایا اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسے پوسٹ کیا۔

ڈچ سنگر ایما ہیسٹرز کے بعد بھارتی ریئلٹی ٹی وی اسٹار شہناز گل نے بھی اس گانے کی دھن پر ویڈیو بنانے والوں میں شامل ہوگئی ہیں اور انسٹاگرام پر اپنی تازہ ترین ویڈیو میں وہ ہِٹ ٹریک پسوڑی پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔

شہناز گل جو معروف ریئلٹی شو بگ باس سیزن 13 میں آنے کے بعد مقبول ہوئی تھیں، نے اپنی تازہ ترین ڈانس ویڈیو کے ساتھ انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔شیئر کی گئی ویڈیو میں شہناز گل سرخ رنگ کی قمیض پہن کر کر ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔

مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والے اس گانے کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے اور کمپوزیشن زلفی کی ہے جبکہ موسیقی زلفی اور عبداللہ صدیقی نے ترتیب دی ہے۔

امریکی میگزین ’دا نیویارکر‘ سے بات کرتے ہوئے علی سیٹھی نے بتایا کہ اس گانے کے بول انہوں نے گذشتہ سال میوزک پروڈیوسر زلفی خان کو آڈیو کی صورت میں بھیجے جسے سنتے ہی انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ گانا لوگوں کو بہت پسند آئے گا اس کے بعد زلفی نے انسٹاگرام پر شے گل کو ڈھونڈا اور زلفی نے ہی علی سیٹھی اور شے گل کو کوک اسٹوڈیو میں یہ گانا گانے کی پیش کش کی۔

واضح رہے کہ پسوڑی پاکستان کی تاریخ میں پہلا گانا ہے جو اتنی کم مدت میں 100ملین بار دیکھا جاچکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

Read Entire Article