بختاور بھٹو نے کراچی چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ کر دیا

1 month ago 22

سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزاری بختاور بھٹو زرداری نے کراچی چڑیا گھر کو بند کرنے کا مطالبہ کر دیا

سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے ہتھنی نور جہاں کی ویڈیو کو بختاور بھٹو زرداری نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی چڑیا گھر کو بند کر دینا چاہیے کیونکہ اسے سنبھالنا کے ایم سی کے بس کی بات نہیں ہے ۔

ویڈیو میں پچھلی ٹانگوں سے معذور ہتھنی نورجہاں کو تالاب میں جانے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی نور جہاں کی حالت بدستور تشویشناک ہے، ہتھنی گزشتہ روز سے ایک ہی جگہ لیٹی ہے اور چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہے ۔جسم پر کئی نشانات ہیں گذشتہ روز تالاب میں گری یا خود گئی واضح جواب نہ مل سکا ۔

اس حوالے سےایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہناہے کہ بین الاقوامی ماہرین کا تجویز کردہ علاج ہورہا ہے۔ان کا دعویٰ ہے کہ ہتھنی رو بصحت ہے ایک سے دو دنوں میں چلنے پھرنے کے قابل ہوجائے گی ۔

Read Entire Article