بجلی کاشارٹ فال5ہزار577 میگاواٹ رہ گیا

2 weeks ago 34

ملک بھرميں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار577 میگاواٹ رہ گیا ہے۔

پاور ڈویژن کی جانب سے بتایا گیا کہ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار21 ہزار923 میگاواٹ اور طلب 27 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔

جمعہ کو پن بجلی ذرائع سے 5 ہزار 269 میگاواٹ جبکہ سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 572 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

پاور ڈویژن نے بتایا کہ ونڈ پلانٹس سے پيداوار 1 ہزار 539 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے 500 میگاواٹ ہے۔

بگاس سے چلنے والے پلانٹس 137 ميگاواٹ بجلی پيدا کررہے ہيں اور جوہری ایندھن سے 2 ہزار 239 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

پاور ڈویژن نے یہ بھی بتایا کہ مختلف شہروں میں 12 گھنٹوں تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

Read Entire Article