بابراعظم 100 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے تیسرے بیٹر بن گئے

5 months ago 70

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 100ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے تیسرے بیٹر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 100ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے تیسرے بیٹر بن گئے ہیں ۔ جبکہاس سے پہلے محمد حفیظ اور شعیب ملک سو ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکے ہیں

پاک نیوزی لینڈ میچ سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کمیٹی نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو شرٹ پیش کی ۔

شاداب خان کو سو ٹی ٹونٹی وکٹیں مکمل کرنے پر باولنگ کوچ عمر گل نے سپیشل شرٹ دی ۔

شاداب خان پاکستان کی جانب سے ٹی ٹونٹی میں سو ٹی ٹونٹی وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی ہے۔

بابر اعظم کی بلے بازی کی مہارت کے بیرون ملک بھی چرچے

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں بطور کپتان 1000 رنز اسکور کرنے والے 7 ویں پاکستانی کپتان ہیں۔انہوں نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی 27 سالہ بابر اعظم نے بطور کپتان 13 ٹیسٹ میچوں میں 1022 رنز اسکور کئے ہیں جن میں 2 سنچریاں اور 7 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اس دوران ان کی اوسط 51.10 رنز رہی۔

خیال رہے کہ انھوں نے مجموعی طور پر41 ٹیسٹ میچ کھیل کر اب تک 3025 رنز اسکور کئے ہیں۔ وہ 89 ون ڈے میچوں میں 4442 رنز بھی بناچکے ہیں۔

Read Entire Article