انٹیلی جنس اداروں نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بے نقاب کردیا

3 days ago 10

پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بے نقاب کردیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مبینہ دراندازی کا ڈرامہ تیار کیا گیا ہے تاہم مودی سرکار کے نئے ڈرامے کا پورا اسکرپٹ حاصل کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فالس فلیگ کارروائی بھارتی فوج اور پولیس کے ذریعے کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جو لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں پلان کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے بھارتی منصوبے کے تین اہم کرداروں کا بھی پتہ لگالیا۔ انڈیا کی 93 انفینٹری بریگیڈ کا ایجنٹ بشیر سمیت دو ساتھی عالم، اسلم فالس فلیگ آپریشن کے مرکزی کردار ہیں۔

منصوبے کے تحت مسٹر بشیر نے کچھ مقامی افراد کو استعمال کر کے جشکوال، آزاد کشمیر سائیڈ سے بم یا آئی ڈیز نصب کر کے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کرنی ہے اور پھر کسی مسجد کے قریب اس کارروائی کو ناکام بنایا دکھایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق منصوبے میں 93 بریگیڈ کی ڈوگرا رجمنٹ کے دستوں کو گھات لگا کر جعلی ریکوری دکھانا ہے جبکہ ڈی ایس پی پریشنا اس فالس فلیگ آپریشن کو سپروائز کر رہا ہے۔

فالس فلیگ آپریشن کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں در اندازی کا الزام عائد کرکے دنیا میں پراپیگنڈہ کرنا ہے تاہم پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے سارا منصوبے پیشگی بے نقاب کر کے مودی سرکار کو بڑی زک پہنچا دی۔

Read Entire Article