اسٹبلشمنٹ کے خلاف بیانات نہ دینے پر عمران خان قیادت سے ناراض

2 weeks ago 21

عمران خان پارٹی قیادت سے نالاں کہتے ہيں کہ اسٹبلشمنٹ مخالف ميرے بيانيے کو آگے ليکر چلتے ہيں نہ ہی پارٹی پالیسی کو فالو کيا جارہا ہے۔

تحریک انصاف کی لیڈرشپ اسٹبلشمنٹ سے خوفزدہ ہے یاعمران خان کی پالیسی سے اختلاف، پی ٹی آئی کی زیادہ ترقیادت اسٹبلشمنٹ مخالف بیانات پر خاموش ہے، اور عمران خان قیادت کے اس رویئے سے نالاں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قیادت کو رویہ بدلنے اور پارٹی پالیسی کو فالو کرنے کیلئے سخت رویہ اختیارکرنے کی وارننگ دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹبلشمنٹ کے حوالے سے دئیے گئے بیانات پر قیادت کے فالو نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا ہے کہ میں اسٹبلشمنٹ کے حوالے سے بیان دیتا ہوں لیکن پارٹی لیڈر شپ اسے لے کر آگے نہيں چلتی۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹویٹر پر میرے بیانات کو پارٹی رہنما ری ٹویٹ کرنا بھی پسند نہیں کرتے، تمام لوگوں سے فواد چوہدری ہی اچھا جو دونوں طرف کھیلتا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنما اسٹبلشمنٹ سے ڈرتی ہے، ابھی تک تنظیم سازی ہی مکمل نہیں کی جاسکی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے قیادت سے ناراضی کا اظہار لاہور اور اسلام آباد میں ملاقاتوں میں کیا، اور قیادت کو پیغام دیا کہ اپنے آپ کو درست کرلیں۔

Read Entire Article