اسلام آباد میں بیرون ملک سے آنے والوں کیلیے قرنطینہ مراکز قائم

1 week ago 11

وفاقی دارالحکومت میں ازسرنو قرنطینہ سینٹرز قائم کر دیئےگئے۔ این سی اوسی نےقرنطینہ ‏سینٹرزقائم کرنے کے احکامات جاری کئےتھے۔

ذرائع کے مطابق قرنطینہ سینٹرز ریوائزڈان باؤنڈایئر ٹریولر پالیسی کےتحت قائم کئےگئےہیں، ‏قرنطینہ سینٹرزکی نگرانی کیلئے اسسٹنٹ کمشنرکی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔

وفاقی دارالحکومت کےفائیواسٹارہوٹل میں قرنطینہ سینٹرقائم کیا گیا ہے۔ نجی ہوٹل،اوجی ڈی سی ‏ایل کےریسٹ ہاؤس میں قرنطینہ سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

وزارت صحت کی جانب سےقرنطینہ سینٹرمیں عملہ تعینات کردیاگیا، سینٹر میں ڈاکٹرز، طبی عملہ ‏تعینات رہےگا۔

بیرون ملک سے آئےمسافروں کا ایئرپورٹ پر ریپڈ کورونا ٹیسٹ ہوگا، کورونا پازیٹومسافرکوایئرپورٹ ‏سےقرنطینہ سینٹرمنتقل کیاجائےگا، مثبت ٹیسٹ والے مسافر کو 10 دن کیلئےقرنطینہ سینٹرمیں ‏رکھاجائےگا جب کہ کورونا نیگیٹیو ہونے پر مسافر قرنطینہ سینٹر سےگھر جاسکےگا۔

فائیواسٹار،نجی ہوٹل قرنطینہ سینٹرکےاخراجات مسافربرداشت کرےگا۔ اوجی ڈی سی ایل قرنطینہ ‏سینٹرکےاخراجات حکومت برداشت کرےگی۔

Comments

Read Entire Article