اسلام آباد میں شوہر نے بیوی کو سر پر وار کر کے قتل کر دیا

2 weeks ago 17

جہانگیر اسلم 23 ستمبر 2022

دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ چک شہزاد کی حدود میں شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق قتل ہونے والی خاتون کی شناخت 37 سالہ سارہ بی بی کے نام سے ہوئی، ملزم شاہنواز کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق شاہنواز نے بیوی سارہ کو سر پر وار کر کے قتل کیا، ملزم چک شہزاد فارم 46 میں رہائش پذیر تھا، اس کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی۔

مزید پڑھیں: رقم کی خاطر بیوی نے شوہر کو نیند کی گولیاں کھلا کر نہر میں پھینک دیا

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کر دی۔

Comments

Read Entire Article